شاہین ائیر لائن کے ملازمین اپنے حق کیلئےعدالت پہنچ گئے

شاہین ائیر لائن کے ملازمین اپنے حق کیلئےعدالت پہنچ گئے


 لاہور(24نیوز)  تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئرلائن کے ملازمین سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے، پانچ  ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے انصاف کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج لاہوررجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، ان کی آمد سے قبل نجی پرواز شاہین ایئرلائن کے ملازمین حصول انصاف کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے گئے ہیں ،  شاہین ائیرلائن کےکپتان عزیر خان سمیت دیگرملازمین  نے احتجاج کیا ، ان کا کہنا تھا کہ عدم ادائیگیوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے  کمپنی واجبات کی ادائیگی نہیں کر رہی۔

پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نچلے طبقے کے ملازمین کے حالات ابتر ہیں، اکثر افراد نے اپنے بچے سکولوں سے اُٹھا لئے ہیں ، کرایہ نہ دینے کی وجہ سے مالک مکان نے گھر خالی کرادئیے ہیں ، ملازمین کے معاشی استحصال کے ذمہ دار شاہین ائیر لائن کمپنیکے مالکان ہیں، ملازمین کا  مزیدکہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کر تے ہیں کہ ہماری داد رسی کی جائے اور ہمارا حق ہمیں دلایا جائے۔

علاوہ ازیں احتجاج کرنےوالوں میں کیبن ٹو،انجینئر ، ایم ٹی کےڈرائیورز سمیت شاہین ائیرلائنز کی ائیرہوسٹس بھی شامل تھیں۔ 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER