اب سر پر ہیلمٹ ہوگا تو پٹرول ملےگا



راولپنڈی(24نیوز) راولپنڈی انتظامیہ نے ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد کا نیا حل ڈھونڈ نکالا، انتظامیہ نے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی ہیلمٹ سے مشروط کر دی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے سرپر ہیلمٹ ہوگا تو پیٹرول ملے گا، راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنانے کی ٹھان لی،ضلعی انتظامیہ نے شہرکے تمام پیٹرل پمپس مالکان کو ہدایت کی ہےکہ جو موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہنے گا تو اسے پٹرول بھی نہیں دیں۔

ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر شہر کے بعض پیٹرول پمپس پر عمل درآمد شروع ہوگیا تاہم بعض کو پتا ہی نہیں، شہریوں کا کہناتھاکہ ہیلمٹ کا استعمال خود اپنے تحفظ کے لئےضروری ہے، تمام موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کو یقینی بنانا چاہیے۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی ہےکہ وہ ہیلمٹ سے متعلق عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں جمع کرادیں۔