عمران خان نے خود کو ہٹلر سے مشابہت دی:خورشید شاہ


سکھر( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر کے بار کا ممبر ہونے پر فخر ہے،شادی اور بار کا ممبر بننے کا سفر ایک ساتھ شروع ہوا، جب بھی ملک میں ڈکٹیٹر آئے اس بار نے اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے سکھر بار کب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار نے جمہوریت کیلئے بہت بڑا کردار ادا کیا ،ہماری بد قسمتی ہے کہ ستر سال ہوگئے حقیقی جمہوریت حاصل نہیں کرسکے،چند سال ملے جمہوریت کے اس میں بھی ڈکیٹر شپ نے اٹھنے نہیں دیا،عمران نے کے بیان کا مطلب ہے میری سوچ ہٹلر اور نپولین اور ہٹلر جیسی ہے میں یو ٹرن لے کر کامیاب جاﺅں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان سن کر لوگ پریشان ہوئے ہوں گے ،کسی ڈکیٹر نے بھی خود کو ہٹلر اور نپولین سے مشاہبت نہیں دی ،ہم کنفیوژن کا شکار ہیں کہ جمہوری لوگ ہیں یا ڈکیٹر کی سوچ کے لوگ ،ہر سیاستدان ہر بار کو اس بیان کی مذمت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ میں جو زبان استعمال کی جاتی ہے شرم آئی ہے،دنیا بھر میں پارلیمنٹ مدر آف انسٹیٹیوشن کہلاتی ہے۔