جمال خشوگی کا قتل کس نےکروایا؟نام سامنےآگیا

 جمال خشوگی کا قتل کس نےکروایا؟نام سامنےآگیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکی خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کا قتل سعودی ولی عہد نے کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے  کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا تھا، صحافی جمال خشوگی کے قتل سے قبل اور بعد میں کی جانے والی محمد بن سلمان کی فون کالز اور قتل کے بعد ترکی میں سعودی سفارت خانے میں سعودی ایجنٹس کی کالز کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو گزشتہ ماہ ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا تھا اور سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ اس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملوث نہیں ہیں،  صحافی کے قتل پرسعودی حکام نے 18 سعودی شہریوں گرفتار اور پانچ اعلیٰ اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ امریکا نے شفاف تحقیقات کی حمایت کی تھیں،  سعودی عرب کا کہناتھا کہ استنبول کے قونصل خانے میں جمال خاشوگی اور وہاں موجود افراد میں جھگڑا ہوا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی.

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER