پی ایچ ڈی ڈاکٹرزدربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

پی ایچ ڈی ڈاکٹرزدربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز دربدر  کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے، نوکریاں نہ ملنے پر پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نےبنی گالا عمران خان چوک پر احتجاج کیا۔

پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ڈاکٹرز نوکری کی تلاش مین ایک مرتبہ پھر بنی گالا پہنچ گئے، مظاہرین کی جانب سے عمران خان  چوک کو بند کرکے حکومت اور ایچ ای سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔عمران خان چوک بند ہونے کی وجہ سےاسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیصل نےموقع پرپہنچ کرمظاہرین سےبات چیت کی۔تاہم انتظامیہ کی وزیر اعظم سے ملاقات کی پیشکش کے باوجود مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے رہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان تو کیا گیا لیکن نوکریوں کےوعدے کوپوراکرنےمیں حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔