43 لڑکوں کا ایک لڑکی کو سرپرائز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

43 لڑکوں کا ایک لڑکی کو سرپرائز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


24نیوز: چین کے صوبے ہینان کے میکینیکل اینڈ الیکڑیکل ووکیشنل کالج میں پڑھنے والے 43 طلبہ نے اپنی واحد خاتون کلاس فیلو کی سالگرہ ایسے منائی کہ وہ حیران رہ گئی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ تمام طلبہ اپنی کلاس میں موجود ہیں، جب لڑکوں نے اپنے موبائل فون کی ٹارچ چلا کر سالگرہ مبارک کا گانا گانا شروع کردیے۔اسے سن کر خاتون کلاس فیلو نہایت حیران ہوگئیں، جس کے بعد کیک سامنے لایا گیا اور سالگرہ کا جشن منایا گیا۔ ویڈیو میں لڑکی کے کلاس فیلوز نے بتایا کہ وہ ان کا بےحد خیال رکھتے ہے اور ہم سارے کلاس فیلوز اس کے بھائیوں جیسے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔