سرکاری وائی فائی کا غلط استعمال، مفت خوروں کی موجیں

 سرکاری وائی فائی کا غلط استعمال، مفت خوروں کی موجیں


ملتان ( 24 نیوز ) ریلوے سٹیشن ملتان پر لگے سرکاری وائی فائی سے مفت خوروں کی موجیں، مسافروں سےزیادہ سٹیشن پر مفت خوروں کا رش ہوتا ہےجو کہ مفت میں بیٹھے بٹھائے انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں ۔

ریلوے اسٹیشن پر سرکاری وائی فائی نوجوانوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ ملتان کے ریلوے سٹیشن پر بیٹھےمفت خورے ٹرین کا سفر کرنے نہیں بلکہ سرکاری وائی فائی کے ذریعے پوری دنیا کاسفر کرنے آتے ہیں ۔  کچھ نوجوان اتنے مگن ہیں کے ان کو ساتھ بیٹھے شخص کا ہوش نہیں ، کوئی فیس بک کی دنیا میں مگن ہے تو کوئی حالات حاضرہ کا جائزہ لے رہا ہے ۔ یہی نہیں کچھ تو واٹس ایپ کےذریعے کوسوں میل دور بیٹھے رشتہ داروں سے منسلک ہیں تو کچھ صرف فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی غرض سے آتے ہیں ۔

صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ مفت سرکاری وائی فائی نے بچوں کےساتھ بزرگوں کو بھی موبائل کی دنیا میں مگن کر دیا ہے، بزرگ بھی سورج ڈھلتے ہی ریلوئے سٹیشن کا رخ کر لیتے ہیں، جہاں وہ اپنے فارغ وقت کو انہی مشاغل کی نظر کر کے محضوظ ہوتے ہیں۔ ایک تو سہولت ہو اور وہ بھی مفت تو اس کے کیا ہی کہنے ۔ ملتان کے ریلوے سٹیشن پر بیٹھے یہ افراد ٹرین کا سفر کریں یا نہ کریں انٹر نیٹ کے ذریعے پوری دنیا کا سفر ضرور کر تے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer