چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سنادی

چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سنادی


لاہور(24نیوز) پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔ چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سنا دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مجھے آپ سے بڑی امیدیں تھیں، آپ نے بورڈ میں کیسے کیسے لوگ شامل کر رکھے ہیں؟یاسمین راشد نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بورڈ بنایا گیا اور طریقہ کار کے مطابق ممبران کی نامزدگی کی گئی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دی۔ جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بہترین شہرت والے افراد کو شامل کرکے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں ہی جگر کی پیوند کاری نہ ہونے کے کیس کی بھی سماعت ہوئی۔سماعت کےدوران چیف جسٹس پاکستان نے جگر کی پیوند کاری کیس میں قوم کو خوشخبری سنا دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکاکہناتھاجگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں ہوگا۔امریکا سے دو ماہر ڈاکٹر بچوں کے جگر کی پیوند کاری کے لیے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دینگے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔