کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری


کراچی (24نیوز) کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اوراچھی خبر آگئی۔ اعلیٰ عدالت نے کراچی سرکلرریلوے کی بحالی اور ریلوے کی قبضہ کی گئی زمین فوری واگزارکرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے لئے امید کی کرن، ٹریفک کے مسائل حل ہونے کی امید  سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دلائی۔جسٹس گلزار احمد کی نگرانی ہونے والے اجلاس میں ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ بیشترعلاقوں میں ریلوے کی زمینوں پرقبضہ ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ کراچی بھر میں ریلوے کی زمینوں کو فوری واگزار کرایا جائے گا۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکے ذریعے سرکلر ریلوے کی لائنیں کلیئر کرانے کی ہدايت کردی گئی۔ 

سپریم کورٹ نے سیاحتی مقاصد کے لئے ٹرام لائن کی بحالی کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقاصد کیلئے صدر سے اولڈ سٹی ایریا تک ٹرام چلائی جائے۔ اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اورضلعی انتظامیہ کی مدد سے بوگیاں تیارکرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرام کے روٹ کا تعین مقامی انتظامیہ پاکستان ریلوے کی مدد کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا ہے کہ شہر بھر میں کہیں بھی کوئی بھی تجاوزات برادشت نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن پورے شہرمیں تیزکرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایف ٹی سی پُل کے نیچے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں تعمیرکی گئی غیرقانونی دکانیں بھی مسمارکرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے بالخصوص شارع فیصل اورراشد منہاس روڈ کو ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈی  ایچ اے کو بھی اپنی حدود میں مکمل تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔