سدھو کے مودی سرکارپر زبردست وار

سدھو کے مودی سرکارپر زبردست وار


24 نیوز : سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نےدورہ پاکستان کےمخالفین کو  کراراجواب دے دیا، سدھو کا کہنا ہے کہ میری جپھی اس لیےبری لگی کہ کرتارپورکاراستہ کھولنے کی بات کی گئی ؟

بہادر سکھ اور دبنگ شخصیت کے مالک سدھو نے پاکستان کے دشمن مودی کو کرارا جواج دے ڈالا ۔ایک پریس کانفرس کے دوران سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گرو نانک کانام لینے والے12 کروڑلوگوں کی بات کی گئی۔ میرے گرو کےدر کی بات ہوئی،جس راستے سےہمیں سوسال محروم رکھا گیا۔ مودی سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری جپھی اس لیےبری لگی کہ کرتارپورکاراستہ کھولنےکی بات کی گئی ؟

آپ کوتوبلایانہیں تھا اوربن بلائےجپھی لینےچلےگئے؟ بڑاشورمچاہےکہ سدھونےایک سیکنڈکی جپھی ڈال دی، کیامیری جپھی رافیل ڈیل تھی؟ جب میں چھکے پہ چھکا لگاتا تھا توتم( مودی )  ربڑ کے گڈےکی طرح تالیاں بجاتےتھے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو  وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے، اس موقع پر سدھو   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ساتھ بغل گیر ہوئے تھےاور ان کو آرمی چیف نے کرتار سنگھ بارڈر کھولنے کی خوشخبری بھی سنائی تھی۔  مگر انتہا پسند بھارتیوں نے سدھو کو زبردست تنقید کا نشانہ بنا یا تھا اور ان کے پتلے بھی جلائے گئے تھے۔