وزیر اعلیٰ پنجاب کا آبائی علاقے میں اربوں کے منصوبوں کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا آبائی علاقے میں اربوں کے منصوبوں کا اعلان


ڈی جی خان(24نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کاوزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کےبعداپنے آبائی علاقے بارتھی کا پہلا دورہ،  بارتھی اورملحقہ علاقوں کےلئے اربوں روپے کے منصوبوں کااعلان ،بجلی سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

وزیراعلی سردار عثمان بزدار ڈی جی خان سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے آبائی علاقے بارتھی پہنچے تو مکینوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نےساٹھ بیڈز کے بارتھی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ، ریسکیو 1122 اور سینٹر بارتھی فاضلہ،سرٹھوخ تا ٹھیکر 46 کلومیٹر طویل اور کھرڑ بزدار تا ہنگلون 23 کلومیٹر طویل سڑکوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے موبائل وٹرنری کلینک کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نےکہا کہ علاقے میں 70 سال سے بجلی نہیں تھی مگر بارتھی سے بھی آگے بجلی پہنچائیں گے۔انہوں نے کوہ سلمان کے نام سے نئی تحصیل کااعلان بھی کیا۔ 

عثمان بزدار نے بارتھی میں رولر ہیلتھ سنٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں تبدیل کرنےاور 5 ایمبولینسزبھی ہسپتال کو دینے کا اعلان کیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ کوہ سلمان کے قبائلی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی تاکہ یہاں سیاحت کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کوہ سلمان میں قائم 5 مقامات کو صحت افزا مقام قرار دینے کا بھی اعلان کیاہے۔ وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ بارتھی سمیت کوہ سلیمان میں ریسکیو 1122 لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے دفاتر بنائے جائیں گئے۔

چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمشنر ڈی جی خان سمیت دیگر اعلی عہدے دار بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔