سلمان خان کو بھارتی سرزمین پرپاکستانی پرچم لہرانا مہنگا پڑگیا

سلمان خان کو بھارتی سرزمین پرپاکستانی پرچم لہرانا مہنگا پڑگیا


ممبئی ( 24 نیوز ) بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان اپنی فلم’بھارت‘ کی شوٹنگ کے دوران نئے تنازع کا شکار ہوگئے، شوٹنگ کیلئے پاکستانی جھنڈا لہرانا گلے پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں ’بھارت‘ نامی  فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں واہگہ بارڈر کے مناظر بھی شامل ہیں۔ چونکہ واہگہ بارڈر پر شوٹنگ ممکن نہیں تھا لہٰذا فلم کیلئے ایک گاؤں میں واہگہ بارڈر کا سیٹ سجایا گیا۔ اس دوران سیٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے سے مقامی افراد مشتعل ہوگئے ،مجبوراً فلم کی شوٹنگ منسوخ کر کے سلمان خان کو ممبئی لوٹنا پڑا مگر ان پر انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

واضح رہے کہ فلم’بھارت‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔