ڈھائی فٹ کے دولہا کو جیون ساتھی مل گیا

ڈھائی فٹ کے دولہا کو جیون ساتھی مل گیا


لاہور (وقار گھمن) والٹن روڈ کا  ڈھائی فٹ  نورمحمد رشتہ ازدواج میں بندھ گیا، پست قد نور کی شادی رمشاء سے انجام پائی، نور محمد کہتا ہے کہ چھوٹے قد والے افراد کا دل چھوٹا نہیں ہوتا۔

والٹن روڈ کے مقامی میرج ہال میں نور محمد اور رمشاء کی دعوت ولیمہ میں دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے نوبیاہتے جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پست قد نورمحمد کا کہنا تھا کہ چھوٹے قد والے افراد کو دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے، آج وہ بہت خوش ہیں، دلہن رمشاء نے امید ظاہر کی کہ انکی ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔