بل گیٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

بل گیٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے


لندن ( 24 نیوز ) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑیا، بلومبرگ کی 500 امیر ترین افراد کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

بلومبرگ کی جانب سے دنیا کے امیر ترین شخصیات کے ناموں کی نئی فہرست جاری کی گئی جس میں بل گیٹس پہلے نمبر پر دکھائی دیے۔ گزشتہ 2 سالوں کے دوران ایمازون کے بانی جیف بیروس کو پہلی مرتبہ بل گیٹس نے دولت میں پیچھے چھوڑا ہے۔

بلومبرگ بلین ایئر کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی کے کل اثاثہ جات کی مالیت ایک سو 10 ارب امریکی ڈالر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن سے محروم ہونے والے جیف بیزوس ایک سو 9 ارب امریکی ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بل گیٹس کو اپنے شیئرز میں 48 فیصد اضافے کے بعد حاصل ہونے والی 48 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم کے بعد پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کسی پاکستانی کا نام نہیں ہے۔ اس فہرست میں امریکا کے 178، چین کے 44، جرمنی کے 32، روس کے 23، ہانگ کانگ کے 20، بھارت کے 17، برطانیہ کے 15، فرانس کے 13، برازیل کے 11، سوئیڈن کے 10، جاپان کے 9، میکسیکو اور اٹلی کے 5، 5 سعودی عرب اور تائیوان کے 4،4 کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی شخصیات بھی شامل ہیں۔