القاعدہ کو پاکستانی مددکےبغیرشکست ناممکن تھی: ترجمان پاک فوج

القاعدہ کو پاکستانی مددکےبغیرشکست ناممکن تھی: ترجمان پاک فوج


ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا،  ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ پاکستان کی خطے میں امن کیلئے بہت قربانیاں ہیں،پاکستان اورخطےمیں دیرپا امن کیلئے افغانستان میں امن ہونا بہت ضروری ہے، القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مدد کےبغیر شکست نہیں ہو سکتی تھی۔

لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے، پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے،آپریشن سے دہشتگردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئیں،ملالہ یوسف زئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشت گردوں نے کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی دعوت پرہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے بارے پارلیمنٹرین کو بریفنگ دی،برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکوسراہا، دورے کے دوران لارڈ نذیر احمد اور سعیدہ وارثی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل کے ہمراہ تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔