میڈاِن پاکستان مہم  خواتین کی توجہ کامرکز بن گئی

میڈاِن پاکستان مہم  خواتین کی توجہ کامرکز بن گئی


لاہور( 24نیوز ) میڈاِن پاکستان مہم ہرجگہ پذیرائی حاصل کررہی ہے، لاہور سمیت گوجرانوالہ میں خواتین کی بڑی تعداد نےپاکستانی مصنوعات خریدنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈاِن پاکستان مہم کو خاصی اچھی پذیرائی مل رہی ہے،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں  خواتین پاکستانی ملبوسات خریدنے کے لئے مختلف شاپنگ مالز پر پہنچ گئی ہیں ، گوجرانوالہ میں خواتین کسی برانڈ کی دکان پر نہیں بلکہ اکٹھی پاکستانی ملبوسات فروخت کرنے والی ایک دوکان پر جہاں وہ نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات جن میں کوئی پرنٹیڈ قمیض تو کوئی کڑھائی والے لباس خریدنا پسند کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مصنوعات انٹرنیشنل برانڈ سے بہت بہتر ہیں 

خواتین کے ساتھ دوکاندار بھی اب پاکستان کی معشیت کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے پاکستانی برانڈز کے ملبوسات کی نئی نئی ورائٹی خواتین کو متوجہ کرنے کے لئے لا رہے ہیں جن کو دیکھ کر خواتین بھی کھنچی چلی آتی ہیں اس پر دوکانداروں کہنا  ہےکہ مہنگائی ختم کرنے کے لئے پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینا ہو گا،میڈ ان پاکستان کی اس مہم کو دیکھ کر سب کا کہنا ہے کہ اگرسب پاکستان کی مصنوعات استعمال کرنے لگیں تو بہت حد تک مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔