"میں10کروڑعوام کےتحفظ کےلئے آئی جی بنا ہوں"



لاہور(24نیوز) آئی جی پنجاب جاویدامجدسلیمی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا آغاز ہمیں اپنے اندر سے کرنا ہوگا، تھانہ کلچر کی بات ہوگی ہمیں تھانہ کلچرنہیں سیاسی کلچرتبدیل کرنا ہوگا، پولیس اہلکاروں کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس جاوید سلیمی کا لاہور میں پولیس افسروں اور اہلکاروں سےاپنے پہلے  دربار  میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  تبدیلی کا آغاز خود سے شروع کریں گے، آپ لوگوں پر بہت بھاری ذمہ داری ہے اور میں بطور انسپکٹر جنرل پولیس میں خود بھی پوری کروں گا اوراپنے دوسرے افسروں سے بھی پوری کراؤں گا، میرا کوئی انسپکٹر اس بات کو برداشت نہیں کرسکتا کہ میرے کسی کانسٹیبل، اے ایس آئی یا سب انسپکٹر کو کوئی مسئلہ ہو اور وہ حل نہ کرے، آپ کے مسائل تھانوں میں حل ہونگے،آپ لوگوں کے ضلع کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں ویلفئیر کاؤنٹر بنے گے آپ کے خاندان کے مسائل میں بحیثیت ہیڈ آف دی فیملی میں محسوس کرتا ہوں اور یہ میری ذمہ داری ہے ۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ میں10کروڑعوام کے تحفظ کے لئے آئی جی بنا ہوں،میں لوگوں کومعطل کرنے کے لئے آئی جی نہیں بنااوربطورآئی جی میرا وژن کلیئرہے،میں کبھی تھانہ کلچر کی بات نہیں کروں گا،معاشرےمیں تھانہ کلچرنہیں سیاسی کلچر ہےآپ مسائل میں ہوں اور میں پالیسیاں دوں ایسا نہیں ہوگامیں نے آپ کوگائیڈلائن دینی ہے عمل آپ نے کرنا ہے، پولیس ریفارمز آپ نے کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کام نہیں کرے گی توکون کرےگا؟جرائم کے خاتمے کے لئے تمام افسرمحنت سے کام کریں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer