پی ٹی آئی پر رحم آتا ہے، اسی فیصدمشرف کے ساتھی ہیں:خورشید شاہ


اسلام آباد( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں چالیس سال تک ڈکٹیٹرز رہے،عوام پر پریشر آرہا ہے معیشت تباہ ہوگئی،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کی جنگ لڑی ہے۔

ہم چاہتے ہیں حکومت چلے اور اپنے منشور پر عمل کرے،ہماری لڑائی سے ملک کا نقصان ہوتا ہے،ڈکٹیٹرز نے ملک پر تلواریں لٹکائی ہیں،سب تلواریں سیاستدانوں پر چلتی ہیں،تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا،ہم پاکستان کے حالات کیلئے فکر مند ہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے کہا کہ کھایا پیا کچھ گلاس توڑا 12ارب،یوٹرن لینا کو ئی گناہ تو نہیں بس ہیلی کاپٹر کا کرایہ 55روپے ہوا ہے،جو آج یہاں بیٹھا ہے کل وہاں بیٹھتا تھا،پی ٹی آئی والوں پر رحم آتا ہے اسی فیصد لوگ مشرف کے ساتھی ہیں،کل جو ہم پر قربان ہوتے تھے آج ان پر ہو رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: