تحریک انصاف اور نیب کے درمیان ناپاک اتحاد ہے:شہباز شریف


اسلام آباد( 24نیوز ) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی پروڈکشن آرڈر پر پہنچ چکے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے درمیان ناپاک اتحاد ہے اور نیب والے کہتے ہیں خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں گے۔

شہباز شریف کی دبنگ انٹری

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خوب انٹری ڈالی, چہرے پر نیب کی حراست کے بھی آثارنہیں تھے,ڈیڑھ گھنٹے تک کھڑے کھڑے تقریرکرڈالی,حکومتی بینچوں سے شور ہونے پرگھورتے بھی رہے۔

ویڈیو دیکھیں:

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سامنے آیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شاید تاریخ کا جبر ہے یا تاریخ رقم کی جارہی ہے، پہلا موقع ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا، میں یہاں مقدمے کے میرٹ یا فیکٹس پر بات نہیں کروں گا بلکہ تحریک انصاف اور نیب کے ناپاک الائنس پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

خواجہ آصف شہباز شریف کی تقریر سے بیزار

ویڈیو دیکھیں:

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ چیئرمین نیب نے میرے گرفتاری کے احکامات 6 جولائی کو تیار کیے اور کس وجہ سے وہ مو¿خر ہوئے اس پر فیصلہ تاریخ کرے گی اور جب ضمنی انتخابات کا وقت آیا تو وہ آرڈر جاری ہوئے تاکہ مقاصد حاصل کیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا 'وہ نشستیں جو عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جھولی میں گریں وہی سیٹیں صرف دو ماہ کے عرصے میں کچھ ن لیگ نے جیتیں، کچھ پیپلز پارٹی، اے این پی اور ایم ایم اے نے جیتیں، جو نشستیں عمران خان نے چھوڑیں وہ بھی ہم نے جیتیں اور ثابت ہوگیا کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھا، کبھی ایسا ہوا کہ دو ماہ میں اتنی بڑی تبدیلی آجائے۔