بڑی صنعتوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا،پیداوار میں ریکارڈ کمی

بڑی صنعتوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا،پیداوار میں ریکارڈ کمی


لاہور( 24نیوز )بڑی صنعتوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداواربڑھنے کی بجائے پہلے سے بھی کم ہوگئی، چھ سال بعد صنعتی پیداوار میں کمی دیکھی گئی،فارما سیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار8.6 فیصد کم رہی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر گزشتہ سال سے 1.2 فیصد کمی رکارڈ کی گئی، اگست کی پیداوار گزشتہ سال سے 3.3 فیصد اور اس سال جولائی سے صفر اعشاریہ 5 فیصد کم رہی۔

اگست 2012 کے بعد پہلی مرتبہ اس عرصے کی صنعتی پیداوار میں کمی ہوئی، رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران فارما سیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار پہلے سے 8.6 فیصد کم رہی۔۔فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 8.4 فیصد، معدنیات 7 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 5 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔

ٹیکسٹائل، کمیکلز،آٹوسیکٹراور لوئے اوراسٹیل کی پیداوار میں بھی 4 فیصد تک کمی رہی جبکہ الیکٹرونکس، خوراک اور پیپراینڈ بورڈ سیکٹرز کی پیداور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔