خریداروں نے وزیر اعظم ہاﺅس کی گاڑیوں سے منہ پھیر لیا

خریداروں نے وزیر اعظم ہاﺅس کی گاڑیوں سے منہ پھیر لیا


اسلام آباد( 24نیوز )وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم،ایک بار پھر وزیر اعظم ہاﺅس کی انچاس گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کی گئیں لیکن صرف ایک بک سکی ،کھٹارہ گاڑیاں دیکھ کر خریداروں نےصاف انکار  کردیا، بی ایم ڈبلیو کی بولی 4 کروڑ سے شروع کی گئی لیکن خریداروں نے قیمت نہ لگائی تو نیلامی کینسل کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیلامی کا عمل 86 ماڈل کی ٹیوٹا کرولا سے ہوا شروع ہوا لیکن انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی تین لاکھ قیمت پر کوئی بھی خریدنے نہ آیا،جس نے قیمت لگائی تو صرف پچاس ہزار روپے۔

خریدار گاڑی کی حالت دیکھ کر ہوئے پریشان، گاڑی کو کھٹارہ قرار دے کر خریدنے سے بھی کر دیا صاف انکار،خریداروں نے گاڑیوں کی حالت اور قیمت پر جملے بھی کسے۔

وزیر اعظم ہاﺅس میں بی ایم ڈبلیو کی بولی 4 کروڑ سے شروع کی گئی لیکن خریداروں کی جانب سے قیمت نہ لگائے جانے کے باعث نیلامی ملتوی کردی گئی، مرسڈیز گاڑی کی بولی بھی منسوخ ہوگئی۔49 گاڑیوں میں سے 46 کی نیلامی کے لئے بولی لگی لیکن ہوئی صرف ایک گاڑی نیلام ہوئی،مڑسڈیز بینز جیپ 90 لاکھ میں نیلام ہو گئی،وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیاں اب 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer