بھارت، وفاقی وزیر کا جنسی ہراسانی کے الزامات پر عہدے سے استعفیٰ

بھارت، وفاقی وزیر کا جنسی ہراسانی کے الزامات پر عہدے سے استعفیٰ


دہلی(24نیوز) بھارت میں وفاقی وزیر ایم جے اکبر نے خواتین صحافیوں کی جانب سے ان کے خلاف لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انڈیا میں جنسی استحصال کے خلاف می ٹو تحریک کافی شدت سے جاری ہے جس میں خواتین نے بالی وڈ، سیاست اور صحافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی بڑی ہستیوں کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے ہیں۔مسٹر اکبر کے خلاف 20 سے زیادہ خواتین صحافیوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد  وفاقی وزیر نے استعفیٰ دیدیا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔