14 سال بیت گئے، بیوہ آج بھی انصاف کی منتظر

14 سال بیت گئے، بیوہ آج بھی انصاف کی منتظر


ایبٹ آباد ( 24 نیوز )  چودہ سال قبل دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونےوالے پولیس اہلکار کی بیوہ پینشن سے تاحال محروم، بھیک مانگ کر بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبور ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے مرحوم  کانسٹیبل سردار شاہ کی بیوہ  بخت نساء گھروں میں بھیک مانگ کر بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبور ہے۔ چودہ سال گزر گئے مگر پولیس اہلکار کی بیوہ کو پینشن تاحال نہ مل سکی۔یاد رہے آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کے زلزلہ میں کانسٹیبل سردار شاہ دوران ڈیوٹی جاں بحق ہو گیاتھا۔

بیوہ خاتون بخت نساء کا کہنا ہے کہ پینشن کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئی ہوں مگر پولیس حکام اور حکومت کوئی تعاون نہیں کر رہے ہیں، میں بوڑھی ہو چکی ہوں بچوں کی کفالت کا بوج نہیں اٹھا سکتی۔