پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے

پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے


لاہور(24 نیوز)پاکستان میں پولیو کے2نئے کیسز سامنے آگئے, بین الاقوامی پولیو لیبارٹری اورقومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں2نئے پولیوکیسز سامنے آگئے، کیسز کی بین الاقوامی پولیو لیبارٹری اورقومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی ہے۔پولیوکی شکارایک چارسالہ بچی کا تعلق خیبرایجنسی اوردوسری ساڑھے چارسالہ کاکراچی سےہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیووائرس بچیوں کومعذور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان  دنیا کے ان تین  ممالک میں شامل ہے جہاں نائیجیریا اور افغانستان کی طرح  پولیو وائرس کی موجودگی  پائی جا رہی ہے ۔ اس موذی وائرس کے خاتمے کے لیے جاری جنگ  آخری مراحل  میں ہے۔