برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ کی بطور گواہ انٹری

برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ کی بطور گواہ انٹری


لندن (24نیوز) یوں تو روبوٹ کو آپ نے کافی کام کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ نے بطور گواہ پیش ہوکر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش ہوا۔ روبوٹ نے اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر سوالات کے جواب دیئے۔  پیپر نامی روبوٹ کو جاپانی کمپنی سافٹ بینک نے تیار کیا ہے جسے  2014 سے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔   پیپر روبوٹ برطانیہ کے متعدد آفس میں میزبان کے طور پر رکھے گئے ہیں اور سکولوں میں تعلیمی مقصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔