ڈیم فنڈ میں اب تک کتنے پیسے جمع ہوئے؟

ڈیم فنڈ میں اب تک کتنے پیسے جمع ہوئے؟


اسلام آباد(24 نیوز) وزیر اعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں 5 ارب 22 کروڑ روپے جمع ہو گئے، تاہم فنڈ میں ستمبر کے مقابلےاکتوبر میں مجموعی طور پر 42 فیصد کم رقم جمع کرائی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ڈیم فنڈ میں 16 اکتوبر تک مجموعی طور پر 5 ارب 22 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزارروپے جمع ہو گئے، ان میں سے 4 ارب 75 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار روپے پاکستان سے چندہ دیا گیا ہےجبکہ بیرون ملک سے 47 کروڑ 2 ہزار روپے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 91 کروڑ 42 لاکھ روپے اکٹھے ہوئے، اس میں سے 82 کروڑ 11 لاکھ روپے اندرون ملک اور 9 کروڑ 31 لاکھ روپے بیرون ملک سے چندہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر کے دو ہفتوں کے دوران عوام کی طرف سے اوسطا ایک ارب 58 کروڑ روپے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے تھےجبکہ اکتوبر کے دوران اندرون ملک سے پہلے کے مقابلے میں 39 فیصد جبکہ بیرون ملک سے 61 فیصد کم رقم وصول ہوئی۔