نوسرباز، اساتذہ کو چونا لگا گیا

نوسرباز، اساتذہ کو چونا لگا گیا


سیالکوٹ(24 نیوز)سیالکوٹ میں اساتذہ کے ساتھ نوسربازی،ملزم خود کو خفیہ ادارے کا افسرظاہرکرکے اساتذہ کی اسناد لے گیا اوراسناد کی واپسی پربھاری رقم کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

سیالکوٹ میں اساتذہ کے ساتھ نوسربازی،پرائیویٹ کالج میں نوسرباز خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے  اساتذہ کی اسناد ساتھ لے گیااور اسناد کی واپسی پر بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔اس موقع پرکالج پرنسپل علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزم اپنے آپ کو آئی بی کا آفیسر ظاہر کرتا ہےاور نوسر باز کے پاس آئی بی کا کارڈ بھی موجود تھا، اس کے مطابق ایچ ای سی نے آئی بی کو اساتذہ کی اسناد کی ویریفیکیشن کا ٹاسک دیا ہے۔

اسناد کی واپسی کے لئے بھاری رقم کے مطالبہ پر انکشاف ہوا کہ متعلقہ شخص نوسرباز ہے،ادارے نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے درخواست دائر کردی، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نوسر باز شخص کو جلد گرفتار کر لیں گے۔