روپیہ تگڑا ڈالر سستا، پاؤنڈ نے رفتار پکڑ لی

روپیہ تگڑا ڈالر سستا، پاؤنڈ نے رفتار پکڑ لی


کراچی(24 نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں ایک پاؤنڈ 201 روپے کا ہو گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 155 روپے 88 پیسے رہ گئی، تاہم یورو کی قدر 1 روپے 4 پیسے بڑھ کر 173 روپے 1 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے 13 پیسے بڑھ کر 200 روپے 25 پیسے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 156 روپے 10 پیسے ہو گئی لیکن یورو کی 80 پیسے مہنگا ہو کر 173 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 2 روپے 30 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے کا ہو گیا۔ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے قدر کم ہونے کی وجہ سے یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں اضافے دیکھا جا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer