شریف خاندان کا پیرول پر رہائی کا آخری روز ،سزا معطلی کی درخواستوں پرآج سماعت

شریف خاندان کا پیرول پر رہائی کا آخری روز ،سزا معطلی کی درخواستوں پرآج سماعت


اسلام آباد(24نیوز) نوازشریف،مریم اورصفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پرآج سماعت، عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کو آج دلائل مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے، نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف،مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کو آج دلائل مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جا سکتا ہے جبکہ  درخواست گزاروں کے وکلاء پہلے ہی اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

واٖضح رہے کہ نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیرول پر رہائی کا آج آخری روز  ہے۔اڈیالہ جیل کے پھر مہمان بن جائیں گے،تینوں قیدیوں کو بیگم کلثوم نواز کی وفات پرآج شام 4بجے تک پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔