سمندری طوفان فلورینس کے بعدخطرناک پیش گوئی کر دی گئی

سمندری طوفان فلورینس کے بعدخطرناک پیش گوئی کر دی گئی


کیلےفورنیا(24نیوز)ولمنگٹن شہر کا امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ,امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ولمنگٹن کے راستے مکمل طور پر کئی فٹ پانی میں ڈوب چکے ہیں،دوسری طرف فلپائن اورہانگ کانگ کوتہہ وبالا کرنے کے بعد طوفان چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیا .
تفصیلات کے مطابق فلورنس سمندری طوفان نے امریکا میں تباہی مچادی۔ولمنگٹن شہر پانی میں ڈوب گیا۔12 ہزار آبادی کا یہ شہر ریاست کیرولینا سے منسلک ایک جزیرے پر واقع ہے،سمندری طوفان کی تباہی سے اب تک 17افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں اور امریکی صدر نے جنوبی کیرولینا کو آفت زدہ قررار دیا ہے ۔ اگرچہ سمندری طوفان فلورینس کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد کمزور پڑ گیا ہے لیکن متاثرہ علاقوں سمیت ورجینیا اوروسطی اٹلانٹک میں تیز ہواؤں،طوفانی بارشوں سمیت بدترین سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایشائی ساحلی علاقوں پرآفت بن کر ٹوٹنے والے سمندری طوفان منگ کھٹ کی فلپائن اور ہانگ کانگ کے بعد اس وقت چین کے جنوب مشرقی ساحلوں میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔تازہ ترین اعداد وشمارکے مطابق فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ہانگ کانگ میں 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ چین میں لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے۔