حکومت نےعوام پر ایک اور ظلم ڈھا دیا

حکومت نےعوام پر ایک اور ظلم ڈھا دیا


اسلام آباد(24نیوز)گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضا فہ ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور کیا گیا۔اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 186 فیصد تک اضافے کی سفارش کر دی جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافے کی سفارش کی گئی۔علاوہ ازیں صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کی سفارش کی گئی اور کھاد کے کارخانوں کے لیے بھی گیس کی قیمت میں اضافہ کی سفارش کر گئی۔

واضح رہے کہ  وزیر خزانہ اسد عمر  نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔