ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری


دبئی(24نیوز) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک اور سنسنی خیز ٹاکرے کے لیے تیار ہیں۔ ایشیا کپ میں اب تک دونوں ٹیموں میں کس کا پلڑا بھاری ہے?


چوکے ، چھکے ،اڑتی وکٹیں اور روایتی جوش و جذبہ، پاک بھارت ٹاکرا بدھ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔روایتی حریف ایشیائی سر زمین پر اس سے قبل کئی بار مدمقابل ہوچکے ہیں۔ ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں 12مرتبہ آمنے سامنے ہوئی، جس میں بھارت 6 مرتبہ اور شاہین 5 مرتبہ کامیاب رہے۔ ایک میچ بغیر کسی نتیجہ پر ختم ہوا۔
دونوں ٹیموں میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایشیا کپ میں 459 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 437 رنز بنائے مگر ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کو ان کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔بھارتی ٹیم 6 بار ایشیا کپ ٹائٹل جیت کر ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیم ہیں ۔ پاکستان دو بار ایشیائی چیمپئین بنے میں کامیاب رہا ہے۔ 
قومی شاہین بدھ کو بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ ریکارڈ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔