لاش کی بےحرمتی کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

لاش کی بےحرمتی کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال


سری نگر(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں چھ نوجوانوں کی شہادت اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، وادی میں تمام مارکیٹیں،دفاتر اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 6نوجوانوں کی شہادت ، شہید کشمیری کی لاش زنجیر سے باندھ کر گھسیٹنے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ہڑتال کی اپیل حریت کانفرنس نے دی ، مقبوضہ وادی میں مارکیٹیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق کہتے ہیں کہ کشمیری عوام پرظلم و جبر کا یہ سلسلہ عالمی برادری کیلئے چشم کشا حقائق ہیں،سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی زندگیوں کو لاحق خطرے کا نوٹس لیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔