خیبرپختونخوا حکومت نے ایک ہی دن میں بڑا یوٹرن لے لیا

خیبرپختونخوا حکومت نے ایک ہی دن میں بڑا یوٹرن لے لیا


پشاور(24 نیوز) مشیرِتعلیم نے عبایا پہننے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئےنوٹیفکیشن واپس لینےکی ہدایت کردی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی بڑی نااہلی سامنے آگئی۔ عبایا پہننے کا نوٹی فکیشن مشیرِتعلیم نے جاری کیا،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا، حکومتی ترجمان نے کہا کہ نوٹی فکیشن آج واپس لے لیں گے۔ مشیرِتعلیم ضیااللہ بنگش نےاسکول کی طالبات کیلئےعبایالازمی قراردی۔ محکمہ تعلیم نےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، کہا گیا کہ طالبات عبایہ، گاؤن، چادر یا برقع پہن کراسکول آئیں۔خیبرپختونخوا کی عوام اور میڈیا کی جانب سے حکومتی اقدام کو سراہا گیا لیکن پھر اچانک سب کچھ یوٹرن کی نذرہوگیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نیند سے جاگے، برقع پہننےکےمعاملے کا نوٹس لیا اورمحکمہ تعلیم کو نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کردی۔کیا حکومتی معاملات پرخیبرپختونخوا کابینہ میں ہم آہنگی نہیں؟ کیا مشیر تعلیم نے اتنا بڑا قدم اٹھانے سے پہلے وزیراعلیٰ سے مشورہ نہیں کیا ؟

مشیرتعلیم نے کس کے کہنے پر نوٹیفکیشن جاری کیا اوراب وزیراعلیٰ کس کے کہنےپر نوٹیفکیشن منسوخ کررہے ہیں، معاملے کوانتہائی برے طریقے سےالجھانے پر خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer