افغان طالبان نے پھر حملہ کردیا، بڑا نقصان

افغان طالبان نے پھر حملہ کردیا، بڑا نقصان


کابل (24نیوز) طالبان نے افغانستان کے صوبے بغلان میں واقع بجلی گھر دا افغانستان بریشنا شرکت یعنی ڈی اے بی ایس کے تین ٹاور حملے میں تباہ کر دیے،  جس سے دارالحکومت کابل سمیت ملک کا ایک تہائی حصہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے.

افغان میڈیا کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے مگر ایک بڑا علاقہ تاحال بجلی کی فراہمی سے حروم ہے.  ڈی اے بی ایس افغانستان کا سب سے بڑا بجلی گھر ہے. اطلاعات کے مطابق طالبان نے ان تینوں ٹرانسمیشن ٹاورز کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کے بعد انہیں ریموٹ سے اڑا دیا، جس سے یہ ٹاور تباہ ہو گئے. امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وہ بجلی گھروں پر ایسے حملے اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک حکومت بغلان اور قندوز سمیت طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں بجلی فراہم نہیں کرتی، افغانستان ملکی مانگ کی 25 فیصد بجلی خود پیدا کرتا ہے جب کہ بقیہ 75 فیصد ہمسایہ ملک ازبکستان سے درآمد کی جاتی ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔