وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، دفاعی تعاون کی پیشکش

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، دفاعی تعاون کی پیشکش


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا اور اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے آرامکو آئل ریفائنری پر حملے کی شدید مذمت کی۔

عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مکمل حمایت کا یقین دلایا، اور کہا کہ حملے نے عالمی معیشت اور سعودی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیا،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔