ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑی تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑی تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق


ڈیرہ اسماعیل خان  (24نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درازندہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے.

امدادی ٹیموں نے مشینری کے ذریعے چاروں لاشیں نکال لیں، چاروں افراد خانہ بدوش تھے جو گرمی سے بچنے کے لئے سائے میں آرام کررہے تھے کہ پہاڑی تودہ آگرا۔اسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ خان اور تحصیلدار شکیل ملانہ نے بھاری مشینری سے لاشیں چار گھنٹوں کی تگ ودد کے بعد نکال لی گئیں۔ مرنے والے دو دوتانی کوچی پوندگان کو ضلعی انتظامیہ نے درازندہ میں دفنا دیا۔ تدفین کے لئے ژوب سے تعلق رکھنے والے دوکوچی پوندگان کو ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کر کے ژوب روانہ کر دیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔