ڈینگی کی صورتحال گھمبیر ،ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھنے لگا

 ڈینگی کی صورتحال گھمبیر ،ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھنے لگا


اسلام آباد(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی صورتحال گھمبیر ، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھنے لگا ،شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57افراد میں ڈینگی کی تصدیق ،تاحال 170مصدقہ ڈینگی کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ،فوکل پرسن پولی کلینک کے مطابق  گذشتہ 24گھنٹوں میں 24افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ، ڈاکٹر عبدالولی خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے 35مریض زیرعلاج ہیں ، ڈینگی سے صحتیاب آٹھ مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے 45مریض زیر علا ج ہیں ،  ڈینگی کے زیر علاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، تاحال 18سو سے زائد مصدقہ ڈینگی کیس رپورٹ ہو ئے ہیں ، ڈینگی سے صحتیاب 10مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیاہے، فیڈرل جنرل ہسپتال ڈینگی کے17مریض زیرعلاج ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer