بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، نیا ڈرون طیارہ تباہ

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، نیا ڈرون طیارہ تباہ


( 24نیوز ) بھارت کا غرور ایک بار پھر خاک میں مل گیا، بھارتی ایئرفورس کا نیا تیار کیا گیا ڈرون رستم ٹو اڑان بھرتے ہی زمین پر جاگرا۔

تفصیلات کے مطابق  انڈین ایئرفورس کو ایک مرتبہ پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا،بھارتی مین ڈیفینس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا بنایا رستم 2 اڑان بھرتے ہی ڈھیر ہو گیا،بھارتی ڈرون بھارت کی ریاست کرناٹکا میں آزمائشی پرواز کر رہا تھا، یہ مشق ریاست کرناٹکا کے شہر چترا درگا میں جاری تھی۔

 اچانک ڈرون کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا اور طیارہ شہر سے باہر ویران علاقے میں زمیں بوس ہو گیا،رستم ٹو کا ملبہ شہر چترا درگا کے قریب ویرانے سے تلاش کرلیا گیا۔