کرکٹر امام الحق نےاپنے چچا انضمام الحق پر الزام لگادیا

کرکٹر امام الحق نےاپنے چچا انضمام الحق پر الزام لگادیا


کراچی (24 نیوز)کرکٹر امام الحق نے ماضی میں بہت اچھی پرفارمنس نہ دینے کا ذمہ دار اپنے چچا انضمام الحق کو قرار دے دیا۔

کہتے ہیں انضمام الحق کی وجہ سے مجھ پر بہت زیادہ پریشر ہوتا تھا، کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کی تنقید کا جواب اپنے بلے سے دوں، امام الحق کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں وکٹیں بیٹنگ فرینڈلی ہیں، اس لئے باؤلرز کو بہت زیادہ جان مارنا پڑی رہی ہے، انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

امام الحق کا کہنا  ہے کہ  میری کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کی تنقید کاجواب اپنے بلے سے دوں ،سری لنکا کا شکریہ ادا کرتا ہو ں کہ وہ پاکستان کھیلنے آرہی ہے اپنے کراوڈ میں کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔ڈومیسٹک  کر کٹ میں وکٹس بیٹنگ فریندلی ہیں، بالرز کو بہت جان مارنی پڑرہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer