حکومت نے مولانا کو منانے کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

حکومت نے مولانا کو منانے کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی


اسلام آباد(24نیوز) اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کا معاملہ، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی۔

تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر نجکاری محمدمیاں سومرو،جہانگیر ترین کی جے یو آئی رہنماوں سے ملاقاتیں بے نتیجہ ہونے کے بعدحکومت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی ، حکومت نے سعودی حکام کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کی درخواست کر دی۔ ذرائع کے مطابق جلد سعودی حکام کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کریں گے جو مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ مؤخر کرنے پر آمادہ کریں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب حکام کے مولانا فضل الرحمن سے گہرے تعلقات ہے جس کی وجہ حکومت نے انھیں یہ ٹاسک سونپا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔