مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا امکان



اسلام آباد(24نیوز) اسلام آباد لاک ڈائون 27 اکتوبر کو کیے جانے کا امکان ہے، مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے تیاری شروع کردی ہے،اس سے قبل مولانا کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے،ان کی گرفتاری کے باوجود جے یو آئی کے کارکن دھرنا جاری رکھیں گے۔

معروف تجزیہ کاروں نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مولانا فضل الرحمان کا دھرنا رکوانے کیلئے سعودی عرب اور دیگر لوگوں سے رابطے کررہی ہے تو دوسری جانب طاقت سے روکنے کیلئے بھی تیاری کررہی ہے۔

معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ  اسلام آباد لاک ڈائون سے پہلے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رانا ثنا اللہ جیسا سین ہوسکتا ہے،ان کی گرفتاری کا امکان ہے،ان کی گرفتاری سے جے یو آئی کا دھرنا رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا،سعودی عرب کی طرف سے رابطوں کے ابھی کوئی شواہد نہیں ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer