پاکستان کو بڑا خزانہ مل گیا،تیل و گیس کے ذخائر دریافت

پاکستان کو بڑا خزانہ مل گیا،تیل و گیس کے ذخائر دریافت


پشاور( 24نیوز ) کے پی کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ذخائر سے یومیہ 0۔12 کیوبک فٹ گیس برآمدہوگی یومیہ 76 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ذخائر زیر زمین 5440 میٹر گہرائی میں دریافت ہوئے، ذخائر سے یومیہ 0۔12 کیوبک فٹ گیس برآمدہوگی یومیہ 76 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل ) کا کہناتھا کہ تیل و گیس کی دریافت کمپنی کی شاندار حکمت عملی کا نتیجہ ہے، 

دریافت ہائیڈروکاربن کے ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا، ذخائر سے ملکی معشیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔