’’نواز شریف نے جمہوریت، پارلیمان، ووٹرز کو اقتدار کیلئے بطور مہرے استعمال کیا‘‘

’’نواز شریف نے جمہوریت، پارلیمان، ووٹرز کو اقتدار کیلئے بطور مہرے استعمال کیا‘‘


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ووٹ کو بالکل عزت دینی چاہئیے، لیکن ووٹر کو بھی عزت دینی چاہئیے۔ نواز شریف نے جمہوریت، پارلیمان ، ووٹرز اور ووٹرز کے نمائندوں کو اپنے اقتدار اور جائیدادیں بنانے کے لیئے بطور مہرہ استعمال کیا، یہ نہ ووٹ کی عزت ہے اور نہ ہی ووٹر کی۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے کہ ووٹر ہسپتالوں میں دھکے کھاتا پھرے، ووٹر کے لیے ڈاکٹر تو ہو لیکن دوائی نہ ہو، ووٹر کے لیے سکول میں استاد ہو اور فرنیچر نہ ہو، فرنیچر ہو تو دیوار نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ورکرز کنونشن کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی مارکٹائی، کرسیوں اور تھپڑوں کی بارش 

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ نواز شریف اقتدار میں ہیں تو جمہوریت ہے اور احتساب کا سامنا ہے تو اسے سازش کہہ دیں، اگر جمہوریت ہوتی اور ووٹ کی عزت ہوتی تو پاناما سکیم کے بعد آپ سب سے پہلے پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتے، پارلیمان کو بتاتے کہ کیسے آپ اور آپ کے بچے اس جرم میں شریک نہیں ہیں۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead