سعودی عرب ے کا شام میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ


ریاض (24نیوز) سعودی عرب نے شام میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ دے دیا، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جا سکتا ہے۔

ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ شام کا بحران جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہم فوجی دستوں کو شام بھیجنے کے حوالے سے امریکہ سے رابطہ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کاشام پر حملہ، برطانیہ و فرانس کی حمایت، محرکات کیا تھے؟ 

واضح رہے کہ امریکہ نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمہ اور وہاں دہشت گرد تنظیم داعش اور النصرۃ فرنٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے 2014 میں عالمی عسکری اتحاد قائم کیا تھا۔ اس اتحاد میں سعودی عرب ، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن سمیت متعدد یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔