میاں نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ


لاہور ( 24نیوز ) مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف لاہور ائرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئے۔ ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ شریف فیملی قطر کی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوئی۔ نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور ممکنہ طور پر 22 اپریل اتوار کو واپس آئیں گے۔

24نیوز کے مطابق ن لیگ کے تاحیات قائد کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انھوں نے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز اور ماہ نور صفدر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ نوازشریف قطر ایئرلائن کی پرواز 629 پر لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں:

یہ بھی پڑھیں: ’’کیا میرانام نواز شریف ہونا جرم ہے؟‘‘ 

نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازکا کہنا ہے کہ نوازشریف کا آج لندن آنے کا ارادہ ہے۔ بیگم کلثوم نواز، مریم نواز کو دیکھنا چاہتی ہیں۔ چاہتے ہیں اس وقت خاندان ایک ساتھ ہو۔