دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم لندن پہنچ گئے


لندن (24نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے۔

لندن پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ پیرے نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم پاکستان 26 ویں سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے لندن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ، پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع، صدرمملکت نے بل کی منظور دیدی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن میں ملکہ الزبتھ سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ دولت مشترکہ کا اجلاس آج بروز بدھ کو شروع ہوگا اور 20 اپریل بروز جمعہ کو ختم ہوگا۔