خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کو سکھ دینے میں ناکام ہوگئی
خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کو سکھ دینے میں ناکام ہوگئی

خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کو سکھ دینے میں ناکام ہوگئی


پشاور(24نیوز) ٹریفک کا مسئلہ روز بروز بگڑتا جارہا ہے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پرجاری کام کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا۔

خیبرپختونخواحکومت نے پشاورکے بے ہنگم ٹریفک کو لگام دینے کےلئے بس ریپڈٹرانزٹ کا منصوبہ شروع کیا، مگرمنصوبہ پرجاری کام کے باعث ٹریفک جام نے شہریوں کومزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔ منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ لوگ اس کےمنتظر ہیں۔

بی آرٹی منصوبہ پرکام کی رفتار توتیزی سےجاری ہے، لیکن منصوبہ پرکام کےآغاز کی طرح تکمیل کےلئےبھی نئی تاریخیں دینےکی وجہ سے شہری بےچین دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم لندن پہنچ گئے

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک منصوبے کی خود بھی نگرانی کررہے ہیں، مگراب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت اپنے دوراقتدار میں یہ منصوبہ مکمل کرپائےگی یا نہیں۔