پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے


کراچی( 24نیوز ) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 4 ارب 45 کروڑ 13 لاکھ ڈالر رہا، جوگزشتہ سال اس عرصے سے 1 ارب 82 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسسی عدالت نے مسلمان جوڑے کو بچے کا نام جہاد رکھنے سے روک دیا
جولائی سے مارچ تک غیرملکی نجی شعبے کی طرف سے پاکستان کے صنعتی شعبے میں 2 ارب 9 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، جو پہلے سے 4.4 فیصد زیادہ ہے۔۔اس دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکیوں کی سرمایہ کاری کے حجم میں 9 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔تاہم اس سال سرمائے کا انخلا پہلے سے 73 فیصدکم رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے شام میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ دے دیا
جبکہ غیرملکی سرکاری شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 151 فیصد اضافے سے 2 ارب 45 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔۔نو ماہ کے دوران چینیوں نے پاکستان کےصنعتی شعبے میں ایک ارب 34 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی، جو صنعتی شعبے میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری کا 64 فیصد ہے، جبکہ امریکیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں 54 کروڑ ڈالر لگائے۔