دو سابق امریکی صدور سے جڑا رشتہ دنیا چھوڑ گیا


واشنگٹن( 24نیوز )سابق امریکی صدور جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور جارج ڈبلیو بش کی والدہ باربرا بش انتقال کرگئیں ،ان کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو ا ہے، باربرا بش 1989 سے 1993 تک خاتون اول رہیں، ان کی صحت ایک عرصے سے خراب تھی اور انھوں نے حال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

ان کے شوہر 93 سال کی عمر میں سب سے زیادہ عمر تک جینے والے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ ان کے بیٹے جارج ڈبلیو 2000 میں صدر منتخب ہوئے اور ملک کے 43 ویں صدر کی حیثیت سے انھوں نے دو بار ملک کی سربراہی کی،بابرا بش اور ان کے خاوند کی 73 سال تک رفاقت رہی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
باربرا بش خاتون اول کے روایتی کردار سے آگے نکلیں اور انھوں نے خاندان کی خواندگی کے لیے باربرا بش فاونڈیشن قائم کیا اور ناموافق صورت حال سے دوچار بچوں اور ان کے والدین کو پڑھنا لکھنا سیکھنے میں مدد کی،وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسز بش کو ملک اور فیملی کے ساتھ عقیدت کے لیے زمانے تک یاد کیا جائے گا اور انھوں نے 'دونوں کی وفاداری کے ساتھ خدمت کی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں